Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 17
Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 17
ڈاکڑ پیشنٹ کی ہارٹ بیٹ اچانک سے زیادہ ہو گئی ہے ۔۔۔۔ مشین پر تیزی سے بدلتے نمبرز کو دیکھ کر نرس نے عین کو بتایا تھا۔۔۔۔۔ عین نے مشین کی طرف دیکھتے ہوئے پیشنٹ کے دل پر ہاتھ رکھا ۔۔۔۔۔
اسے اپنے ہاتھ کے نیچے زور زور سے دھڑکتا دل باخوبی محسوس ہو رہا تھا ۔۔۔۔۔ اس نے مشین سے نظریں ہٹا کر بیڈ پر لیٹے شخص کی طرف دیکھا ۔۔۔۔
اسے دیکھتے ہی عین اپنی جگہ پر ساکن ہو گئی ۔۔۔۔ وہ ویسے ہی اس پر جھکی یک ٹک اپوے سامنے بے ہوش پڑے جرار کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔
نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلاتے جرار سے دور ہوتی چلی گئی ۔۔۔۔۔ عین کے دور ہوتے ہی جرار کی دل کی دھڑکن کم ہونا شروع ہو گئی ۔۔۔۔۔
ڈاکڑ اب پیشنٹ کی ہارٹ بیٹ کم ہو رہی ہے کچھ کریں ۔۔۔۔۔ عین نرس کی آواز پر ہوش میں آئی اور جرار کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے سہلانے لگی ۔۔۔۔۔
ماما انکل کو کیا ہوا ہے ۔۔۔ ؟ جاسم جو کب سے جرار کو دیکھ رہا تھا اس نے عین سے اس کے بارے میں پوچھا ۔۔۔۔۔
جاسم کے جرار کو انکل کہنے پر عین پھوٹ پھوٹ کر رو دی تھی ۔۔۔۔۔
ماما ۔۔۔۔ جاسم عین کی ٹانگوں سے لپٹ گیا تھا ۔۔۔۔۔
ماما آپ کیوں رو رہی ہیں ۔۔۔۔ ؟وہ اپنی ماں کو روتا دیکھ پریشان ہو گیا تھا ۔۔۔۔
کچھ نہیں بیٹا میں رو تو نہیں رہی ۔۔۔۔ آپ پریشان نا ہو عین نے اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے ایک ہاتھ سے جاسم کو اٹھا کر جرار کے پاس بیٹھایا ۔۔۔۔۔۔
انکل اس طرح آنکھیں بند کر کے کیوں لیٹے ہیں ۔۔۔۔۔
ان کو چوٹ لگی ہے ۔۔۔۔ یہ میڈیسن کھا کے سو رہے ہیں ۔۔۔۔ عین کا ہاتھ ابھی تک جرار کے ہاتھ میں تھا ۔۔۔۔۔۔
یہ بھی جاسم کی طرح میڈیسن کھانے کے بعد ٹھیک ہو جائیں گے ۔۔۔۔ ؟
ہاں ہو جائیں گے ٹھیک ۔۔۔۔۔ عین نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔
پھر میں کل انکل سے ملنے آؤں گا ۔۔۔۔۔ جاسم کو یہ والے انکل اچھے لگے ہیں ۔۔۔۔ جاسم مل سکتا ہے نا انکل سے ۔۔۔۔۔ ؟
ہاں مل سکتا ہے جاسم ان سے ۔۔۔۔ عین نے اس کی پیشانی چومی ۔۔۔۔
آپ ملے بھی تو اس حالت میں ۔۔۔۔ آپ مجھے تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔۔۔۔ بہت برے ہیں آپ ۔۔۔۔ جرار کو یک ٹک دیکھتے ہوئے وہ جرار سے مخاطب تھی ۔۔۔۔
جاسم اپنے ننھے ہاتھوں سے جرار کے چہرے کو چھو رہا تھا ۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں
👇👇👇
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇