Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 4
Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 4
"بیٹا تھوڑا سا کھانا کھا لو۔۔پھر میں میڈیسن دیتی ہوں سر درد ٹھیک ہو جائے گا۔۔"
ڈاکٹر نے بچارگی سے علینا کو کہا۔۔
وہ کب سے اسے کھانا کھانے کا کہہ رہی تھی پر علینا کھانا نا کھانے کی ضد پر بیٹھی تھی۔۔
"مجھے نہیں کھانا۔۔"
"مجھے مرنا ہے۔۔تھوڑا سا زہر لا دیں مجھے۔۔تا کہ اس بے نام زندگی سے نجات ملے مجھے۔۔"
"ہاں۔۔آپ کے پاس تو ہو گا زہر۔۔آپ تو ڈاکٹر ہیں نا۔۔اور ڈاکٹر کے پاس تو زہر بھی ہوتا ہے۔۔اس لئے دے دیں مجھے۔۔تا کہ میں سکون سے مر سکوں۔۔"
وہ اذیت سے چلا رہی تھی۔۔
ڈاکٹر اسے اس حالت میں دیکھ کر اپنے آنسو روک نہیں پائی تھی۔۔
"بیٹا کیسی باتیں کر رہی ہیں آپ۔۔ایسے نہیں کہتے۔۔خدا نے زندگی دی ہے تو اس زندگی کی قدر کریں۔۔"
ڈاکٹر نے اسے ساتھ لگاتے سمجھانا چاہا۔۔
لیکن علینا نے جھٹکے سے اس کو خود سے دور کیا۔۔
ڈاکٹر بمشکل گرنے سے بچی۔۔
"تم بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔۔ہیں نا۔۔مجھے پتا ہے۔۔تم بھی اس شخص کے جیسی ہو۔۔تم لوگ چاہتے ہو میں جلدی سے ٹھیک ہو جاؤں۔۔ہیں نا۔۔"
علینا نے اپنا سر دیوار سے لگاتے اذیت سے کہا۔۔
ہاں بیٹا میں یہی چاہتی ہوں کہ آپ جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔۔اس نے علینا کا چہرہ اپنے ہاتھوں سے تھامتے محبّت سے کہا۔۔"
لیکن علینا نے پھر سے اس کے ہاتھ جھٹکے۔۔
"ہاں۔۔تا کہ آپ کے خان صاحب مجھ سے نکاح کر لیں۔۔اور پھر میری ذات تک کو روندھ دیں۔۔
پہلے کیا ہے میرے پاس۔۔
کچھ بھی تو نہیں۔۔
سب کچھ چھن چکا ہے میرا۔۔
کچھ بھی نہیں رہا میرے پاس۔۔بس ایک عزت ہے۔۔جو بھی اب محفوظ نہیں۔۔
میرے باپ کی عمر کا شخص مجھے روندھے گا۔۔وہ شخص اپنی حوس کے لئے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی کی زندگی تباہ کرے گا۔۔
اس غلیظ انسان کا میرا ہاتھ پکڑنا بھی مجھے برداشت نہیں۔۔وہ مجھے چھوئے گا۔۔
یہ سوچ کر ہی مجھے خود سے نفرت ہو رہی ہے۔۔"
علینا کی بات پر وہ ڈاکٹر بے جان ہوئی تھی۔۔
آج پھر اس کی طرح ایک اور لڑکی اس اذیت سے گزر رہی ہے جس اذیت سے وہ کچھ سال پہلے گزری تھی۔۔
"بیٹا۔۔کچھ نہیں ہو گا۔۔میں اس شخص کو آپ کے پاس تک نہیں بھٹکنے دوں گی۔۔"
میں اپنی جان تک لگا دوں گی آپ کی عزت کی خاطر۔۔"
Direct Link
Free MF Download Link
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇